بدوبدی گانےکےبعدچاہت فتح علی خان کی فلم ریلیزکیلئےتیار

بدوبدی گانےکےبعدچاہت فتح علی خان کی فلم ریلیزکیلئےتیار
کیپشن: Chahat Fateh Ali Khan's film is ready for release after Badubdi song

ویب ڈیسک:سوشل میڈیاپربدوبدی گانےکی وجہ سےشہرت پانےوالےگلوکارچاہت فتح علی خان کی عنقریب فلم’سبق‘بھی ریلیزہونےجارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق گلوکارچاہت فتح علی خان نےسوشل میڈیاویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پراپنےمداحوں کوبتایاکےبدوبدی گاناعیدالفطرکی چاندرات کوریلیزکیاتھا،جوکہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بےحد مقبول ہوا۔اس کی مقبولیت کےبعدجلد’بدوبدی2‘ریلیزکرنےجارہاہوں۔ ان کا یہ گانا ماضی کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھا جس نے یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔ تاہم اس گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2 ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے گانے ’ بدو بدی‘ پر 28 ملین ویوز آئے اور کروڑوں بار گانے کو شیئر کیا گیا، بھارت میں بھی یہ گانا خوب وائرل ہوا۔ میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہیں، آپ چاہیں اچھے تبصرے کریں یا بُرے، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آپ میری گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
اُنہوں نے اپنے نئے پراجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے نئے 6 گانوں کی تیاری میں مصروف ہوں، جن میں میرے ساتھ نوجوان ماڈلز نظر آئیں گی۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ متعدد پروفیشنل ماڈلز میرے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں، میرے پاس ماڈلز کی لائن لگی ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر میری فلم’سبق‘ بھی ریلیز ہورہی ہے جوکہ میرے یوٹیوب چینل پر ہی ریلیز ہوگی جبکہ میں جلد ہی’ بدو بدی 2′ بھی ریلیز کروں گا۔