سلمان خان نےکرن جوہرکی فلم میں کام کرنےسےانکارکردیا

سلمان خان نےکرن جوہرکی فلم میں کام کرنےسےانکارکردیا
کیپشن: Salman Khan refused to act in Karan Johar's film

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کےدبنگ سٹارسلمان خان نےمعروف فلمسازکر ن جوہرکی فلم’دی بل‘میں کام کرنےسےانکارکردیا۔
تفصیلات کےمطابق فلم کچھ کچھ ہوتاہےکہ 25سال بعدکرن جوہرنےسلمان خان کونئی فلم’دی بل‘میں کاسٹ کیاتھامگرباربارفلم کی شوٹنگ کی تاریخ کوآگےبڑھانےپراداکارنےکرن جوہرکی فلم میں کام کرنےسےانکارکردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اور ہدایتکار وشنو وردھن فلم ’دی بُل‘ کی شوٹنگ کی تاریخ کو پہلے ہی تین بار آگے بڑھا چکے ہیں جبکہ سلمان خان ہر بار تاریخ آگے بڑھانے کے فیصلے کا احترام کرتے رہے لیکن اس بار بھی جب کرن جوہر نے فلم کی شوٹنگ سے متعلق تاریخ کا اعلان نہیں کیا تو سلمان خان نے فلم’دی بُل‘ کی کاسٹ سے آؤٹ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کو ہدایتکار ساجد ناڈیا ڈوالا اور فلمساز اے آر مروگاداس کی نئی ایکشن فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا ہے اور اس کے لیے اُنہوں نے کرن جوہر کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود فلمساز نے ’دی بُل‘ کی شوٹنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کرن جوہر اپنی فلم کی شوٹنگ کی تاریخ طے کرکے اور کاغذات پر دستخط کرکے سلمان خان سے دوبارہ بات کریں گے تو شاید وہ فلم کی کاسٹ میں واپس آسکتے ہیں۔