ویب سیر یز’مرزاپورسیزن3‘کب ریلیزہوگی تاریخ کااعلان کردیاگیا

ویب سیر یز’مرزاپورسیزن3‘کب ریلیزہوگی تاریخ کااعلان کردیاگیا
کیپشن: The release date of the web series "Mirza Por Season 3" has been announced

ویب ڈیسک:ایکشن ویب سیریز’مرزاپور3‘کاٹیزرجاری کردیاگیااورسیریزکی ریلیزکی تاریخ کااعلان بھی کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایمازون پرائم ویڈیونےایکشن ویب سیریزکاٹیزرجاری کرتےہوئےاعلان کیاکہ رواں سال جولائی کی پانچ تاریخ کو’مرزاپور3‘ریلیزہوگی۔

تجسس سے بھرپور ٹیزر سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومے گا۔
ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں ویب سیریز کو گورمیت سنگھ اور آنند ایر نے ڈائریکشن دی ہے اور یہ دس اقساط پر مشتمل ہوگی۔ ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔