سکولوں کے نئے اوقات کار جاری 

سکولوں کے نئے اوقات کار جاری 
کیپشن: سکولوں کے نئے اوقات کار جاری 

ویب ڈیسک :سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔
محکمہ تعلیم کےنوٹیفکیشن کے مطابق3فروری تک سکول ساڑھے 9بجے لگیں گے جبکہ 4فروری سے سکول صبح ساڑھے 8سےاڑھائی بجے تک کھلیں گے ۔گرلز سکول صبح سوا8سے سوا2بجے تک کھلیں گے۔جمعہ کے روز بوائزسکول سوا 12اورگرلز سکول دوپہر12بجے بندہوں گےنئے اوقات کار یکم فروری سے 15اپریل تک نافذرہیں گے۔
 ڈبل شفٹ والے اسکول پہلی شفٹ میں صبح  پونے 8 سے دوپہر سوا بارہ تک کھلیں گے، سیکنڈ شفٹ کےاسکول دوپہرساڑھے 12 سےشام 5 بجےتک کھلیں گے۔جمعےکو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے پانچ  بجے تک ہوگی۔
واضح رہے کہ شدید سردی کے باعث نگران حکومت نے سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 9سے ڈیڑھ بجے تک مقرر کئے تھے ۔