بھارتی اداکارڈینیئل بالاجی حرکت قلب بندہونےسےچل بسے

بھارتی اداکارڈینیئل بالاجی حرکت قلب بندہونےسےچل بسے
کیپشن: Indian actor Daniel Balaji passed away due to cardiac arrest

ویب ڈیسک:بھارتی تامل فلموں کےاداکارڈینیئل بالاجی حرکت قلب بندہونےسے48برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق تامل اداکارڈینیئل بالاجی کوگزشتہ روزسینےمیں تکلیف محسوس ہوئی تھی،جس کی وجہ سے اداکارکوہسپتال منتقل کیاگیا۔

ڈاکٹروں نےڈینیئل بالاجی کاطبی معائنہ کیااوردل کادورہ پڑنےکی نشاندہی کی، لیکن طبی امداد ملنے کے باوجود بھی اُن کی طبیعت میں بہتری نہ آئی اور وہ دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اور اُن کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، ڈینیئل کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈینیل بالاجی نے کمل ہاسن کے نامکمل پراجیکٹ ’مردھونایاگم‘ میں یونٹ پروڈکشن منیجرکے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔اُن کے پہلے کردار کا نام ڈینیئل تھا، اس کردار سے شہرت پانے کے بعد اسکرین پر اُن کا نام ڈینیل بالاجی رکھ دیا گیا تھا۔