امیربالاج قتل کیس،شوٹرکےساتھی سمیت مزیدملزمان گرفتار

امیربالاج قتل کیس،مزیدملزمان گرفتار،3رکنی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل
کیپشن: Amir Balaj murder case, more accused arrested, 3-member investigation team formed

ایک نیوز:امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں  شوٹرکےساتھی سمیت مزیدملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق بالاج ٹیپوقتل کیس کےاہم کردارسہیل ملک نامی شخص کوگرفتارکرلیاگیا،سہیل ملک اورعلی نے شوٹرمظفرحسین اورایاز کوشادی کی تقریب میں پہنچایاتھا،شوٹرکےساتھی ایازکوبھی پولیس نےپکڑلیاہے،جبکہ مزیددوملزمان عرفان کانا اور گڈو جلیانہ والے کو بھی پولیس نےحراست میں لے لیاہے،دونوں طیفی بٹ کے قریبی دوستوں میں شامل ہیں دونوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ قتل میں ان کی مشاورت بھی شامل ہو سکتی ہے۔

ذرائع کےمطابق امیر بالاج ٹیپو کے قریبی دوست احسن شاہ نے طیفی بٹ کو بالاج کی مخبری کی ، احسن شاہ کی ایک ماہ قبل طیفی بٹ سےملاقات ہوئی، کیس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقات کے بعد امیر بالاج ٹیپو کے گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

 ذرائع کےمطابق کیس کی مزید تفتیش کے لیے 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن  ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سپرویژن کرینگے ، جبکہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی آرگنائزڈ کرائم آفتاب پھلروان ہوں گے، ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اقبال ٹاون محمد علی بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔
ذرائع کےمطابق پولیس اب تک اس کیس میں امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی احسن شاہ اور ملک سہیل سمیت13 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار بڑھا چکی ہے۔