گیری کرسٹن یا جیسن گلیسپی ؟نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا ؟؟

گیری کرسٹن یا جیسن گلیسپی ؟نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا ؟؟
کیپشن: گیری کرسٹن یا جیسن گلیسپی ؟نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا ؟؟

ایک نیوز :آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر جیسن گلیسپی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے،پی سی بی حکام نے گلیسپی سے دوسری بار رابطہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باولر جیسن گلیپسی سے دوسری بار رابطہ کیا ہے ۔جیسن گلیسپی  ساؤتھ آسٹریلین ریڈ روک اور ایڈیلیڈ سٹرائکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے ۔جیسن گلیسپی کا ساؤتھ آسٹریلیا کے ساتھ ابھی ایک سال کا معاہدہ باقی تھا۔جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہے تھے۔

جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی ،انہوں نے 71 ٹیسٹ 97 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔گیری کرسٹن سے معاملات طے نہ پانے کی صورت میں ہیڈ کوچ کا قرعہ جیسن گلیپسی کے نام نکل سکتا ہے۔