قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟سلیکشن کمیٹی نے نام فائنل کرلیا

قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟سلیکشن کمیٹی نے نام فائنل کرلیا
کیپشن: قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟سلیکشن کمیٹی نے نام فائنل کرلیا

ویب ڈیسک :قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا ؟سلیکشن کمیٹی نے پاکستان تجاویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دیں۔
تفصیلات کےمطابق  کپتان کے حوالے سے ذمے داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کر کے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کپتان کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کا نام بھیجا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے۔ فزیکل فٹنس کیمپ کے بعد کپتان کے حوالے سے فیصلہ کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔