کراچی:14اگست کے روز سے لاپتہ ہونیوالی 4 سالہ  ننھی عائشہ مل گئی 

کراچی:14اگست کے روز سے لاپتہ ہونیوالی 4 سالہ ننھی عائشہ مل گئی
کیپشن: Karachi: 4-year-old Ayesha, who was missing since August 14, was found

ایک نیوز:گزشتہ سال 14اگست کے روز نمائش چورنگی سے لاپتہ ہونیوالی  ننھی عائشہ مل گئی۔ 

کراچی پولیس حکام نے بتایا کہ بچی سرجانی کے علاقے میں سمیر اور سیما نامی میاں بیوی کے پاس تھی، بچی کی خراب حالت دیکھ کر پڑوسی عبدالمعیز نے سمیر اور سیما سے لے کر بچی کی اپنے گھر میں پرورش کرنا شروع کردی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق عبدالمعیز کو سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ یہ بچی تو 14اگست سے لاپتا ہے، اس کے والدین سمیر اور سیما کی نہیں ہے بلکہ بچی کے ماں باپ کوئی اور ہیں۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں بچی کی والدہ کو عبدالمعیز کا فون آیا کہ بچی ہمارے پاس ہے، عبدالمعیز عزیزآباد تھانے میں بچی اور والدہ کو لائے اور بتایا کہ عائشہ 3 ماہ قبل بہت بری حالت میں ملی تھی۔ انہوں نے بچی کا خیال رکھا۔

پولیس حکام کے مطابق سمیر اور سیما نے رکھی ہوئی تھی، دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تفتیش کرنے کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ ان کے پاس بچی کہاں سے آئی؟

عائشہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ 10 ماہ بہت برے گزرے، ایسا کوئی ادارہ نہیں جہاں وہ نہیں گئے، عائشہ کے والد بیٹی کے انتظار میں بیمار ہوکر ہسپتال میں داخل ہیں۔