اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر گرفتار

اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر گرفتار
کیپشن: Anchorperson Ayesha Jahanzeb's husband arrested for torture

ایک نیوز:اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے تھانہ سرور روڈ میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ،پولیس نےاینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کوگرفتار کر کے2 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا ۔ 
ایف آئی آر میں موقف اپنا یا گیا کہ شوہر نے گالم گلوچ کی مجھے اور بچوں ک تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد سے سائلہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ، شوہر تشدد کے بعد جان سے مار دینے کی نیت سے پستول بھی  لہراتا رہا ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کر لی ، مریم نواز نے متاثرہ اینکرپرسن کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں ، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا ۔