این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ طبی ماہرین کی منظوری کے بعد اب تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین پروگرام کو بڑھا دیا گیا ہے۔وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے ماہرین صحت نے کوڈ ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔