جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری
لاہور : پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری د ے دی ہے ، ہائر ایجوکیشن ، سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ اور سکول ایجوکیشن میں بھی نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے ، ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب میں 53 نئی نشستوں کیلئے 12 کروڑ 69 لاکھ سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا ہے ، سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی 59 سیٹوں کیلئے 18 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کے فنڈز کی منطوری دی گئی ہے ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 71 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ، ان سیٹوں کیلئے 18 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔