ایک اور پاکستانی فلم ریلیز کیلئے تیار،ٹریلر نے دھوم مچادی

 ایک اور پاکستانی فلم ریلیز کیلئے تیار،ٹریلر نے دھوم مچادی
کیپشن: Another Pakistani film is ready for release, the trailer created a sensation

ایک نیوز نیوز :پروڈکشن، کاسٹ، بجٹ اور پھر کورونا کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی فلم ’ ٹچ بٹن‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
گلوکار و اداکار فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع کی گئی تھی اور اسے 2019 کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھاتاہم مختلف وجوہات کی بنا پرایسا نہ ہو سکا تھا۔بعد ازاں دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وبا آنے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی،  فروری 2020 میں اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


 کورونا کے باعث سینمائوں کی بندش کی وجہ سے ٹچ بٹن کی نمائش بھی دیگر فلموں کی طرح روک دی گئی تھی اور پھر رواں برس جولائی میں فلم کو 2022 کے آخر تک پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 11 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیش کرنے کی تصدیق کردی گئی۔