دنیا کی آبادی 8 ارب، وسائل اور غربت کی جنگ  شروع

population of world increased
کیپشن: population of world increased
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: اقوام متحدہ کے مطابق آیندہ ماہ دنیا کی آبادی 8 ارب نفوس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 2023 تک بھارت چین کو پیچھے چھوڑ دے گا اور وہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

 اقوام متحدہ نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پر ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ شائع کی ہے

اس موقع پراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ ہماری مشترکہ انسانیت کو تسلیم کریں اورصحت میں حیرت انگیز پیش رفتوں پرشکرگزار ہوں جس نے عمر میں اضافہ کیا اور زچہ وبچہ کی شرح اموات کو ڈرامائی طور پر کم کیا ہے۔

دنیا کی آبادی اس وقت 1950 کے بعد سے سب سے کم شرح سے بڑھ رہی ہے۔ یہ 2020ء میں 1 فی صد سے بھی کم ہوگئی تھی۔ تاہم اقوام متحدہ کے تازہ ترین تخمینے سے پتاچلتا ہے کہ عالمی آبادی 2030 تک 8.5 ارب، 2050 میں 9.7 ارب اور 2080 کی دہائی تک 10.4 ارب تک بڑھ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لیوژین من نے کہا کہ عالمی آبادی میں اس تیزی سے اضافے کا مطلب یہ ہے کہ غُربت، بھوک اور غذائی قلّت کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھنازیادہ مشکل ہوگا۔

۔60 سے زیادہ ممالک یا علاقوں کی آبادی میں 2022 اور 2050 کے درمیان ایک فی صد یا اس سے زیادہ کی کمی کی توقع ہے۔

2050ء تک، دنیا کی متوقع آبادی میں نصف سے زیادہ اضافہ آٹھ ممالک میں ہونے کی توقع ہے۔ یہ جمہوریہ کانگو، مصر، ایتھوپیا، بھارت، نیجیریا، پاکستان، فلپائن اور متحدہ جمہوریہ تنزانیہ ہیں۔