سرجری سے دائمی ڈپریشن کے علاج کا کامیاب تجربہ 

سرجری سے دائمی ڈپریشن کے علاج کا کامیاب تجربہ 
کیپشن: A successful experience in the treatment of chronic depression with surgery

ایک نیوز نیوز :سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے شاہ سلمان میڈیکل سٹی میں نیورو سرجری اور سائیکاٹرسٹ میں ماہر طبی ٹیموں نے ایک مریض کو دائمی ڈپریشن سے نجات دلانے کیلئے کامیاب سرجری کی ہے ۔ سعودی عرب میں ہونے والی اس سرجری میں ڈیپریشن کی پچیس سال پرانی بیماری کا خاتمہ ہوا اور یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔ٹیم نے مکمل اینستھیزیا کے تحت "دو طرفہ اینٹیریئر گائرس ریسیکشن" کیا جو بغیر کسی پیچیدگی کے کامیاب رہا۔ مریض کے مزاج اور نفسیاتی حالت میں بہتری آئی، سونے کے اوقات معمول پر آگئے اور وہ مستقل اداسی اور موت کے بارے میں ضرورت سے زیادہ سوچنے سے بچ گیا۔