نارووال: دن دیہاڑے بھرے بازار ڈاکو کار سوار فیملی سے زیورات چھین کر فرار

نارووال: دن دیہاڑے بھرے بازار ڈاکو کار سوار فیملی سے زیورات چھین کر فرار

ایک نیوز نیوز: نارووال  میں  تھانہ ندوکے علاقہ میں اڈا سراج پردن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکوگن پوائنٹ پرکارسوار فیملی سے نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق نارووال مریدکے روڈ اڈا سراج پردن دیہاڑے نا معلوم ڈاکوگن پوائنٹ پرکارسوار فیملی سے نقدی اور زیورات چھین رہے ہیں اورٹریفک بھی رواں دواں ہے مگرنامعلوم ڈاکو بلاخوف وخطر واردات میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پولیس تھانہ ندوکے ایس ایچ او سجاول نوازکے مطابق مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ملزمان کوگرفتار کرنے کے لیے پولیس تھانہ ندوکے اپنے تمام وسائل کی فورس استعمال کرتے ہوئے ملزمان کوجلد سے جلدگرفتار کرلیا جائے گا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-13/news-1670914648-8369.mp4