ڈھائی دن تک آن لائن گیم کھیل کر،گینیزورلڈریکارڈشہری نےنام کرلیا

ڈھائی دن تک آن لائن گیم کھیل کر،گینیزورلڈریکارڈشہری نےنام کرلیا
کیپشن: After playing the game online for two and a half days, Gaines World became the world record holder

ویب ڈیسک:ڈھائی دن تک آن لائن گیم کھیل کرشہری نےگینیزورلڈریکارڈاپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نےتقریبا59 گھنٹے اور20 منٹ تک مسلسل ’ورلڈ آف وارکرافٹ‘ نامی آن لائن گیم کھیل کر دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے۔
بڈاپیسٹ کے پیشہ ور باورچی بارنیبس ویوجیتی سولنے نے 23 گھنٹے اور31 منٹ تک گیم کھیلنے کے ریکارڈ کو توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
اس ریکارڈ کے علاوہ بارنیبس ویوجیتی سولنے نے طویل مدت تک ویڈیو گیم میراتھون چلا کر دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
گیمر کی جانب سے ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش گیمنگ ویب سائٹ ای اسپورٹ1.ایچ یو کی ویب سائٹ سے لائیو اسٹریم کی گئی۔ کوشش کے دوران ان کو ہر گھنٹے کھانے، سونے یا باتھ روم استعمال کرنے کے لیے 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ45 گھنٹے گزرنے کے بعد تھکن کی وجہ سے ان کے ذہن کو توجہ دینے میں مشکلات کا سامنا آنے لگاتھا۔