کویت میں فلم ’’ باربی ‘‘ پر پابندی، لبنان میں سنسر کا سامنا

barbie
کیپشن: barbie
سورس: google

ایک نیوز : کویت نے فلم 'باربی' پر پابندی لگا دی ہے دوسری طرف لبنان کے وزیر ثقافت نے حکام سے کہا ہے کہ وہ ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی اس  فلم کو سینسر کریں ۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویت نے عوامی اخلاقیات اور سماجی روایات کی حفاظت کے لیے فلم باربی پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ 

 جبکہ  ایک لبنانی وزیر محمد مرتضیٰ نے حکام سے کہا ہے کہ وہ فلم کو سنیما گھروں میں نمائش سے روک دیں کیوں کہ "یہ فلم ہم جنس پرستی کو فروغ" دیتی ہے۔ انہوں نے لبنان کی وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ وہ ملک میں باربی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

 کویت کی وزارت اطلاعات کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ فلم "ایسے خیالات اور عقائد کو فروغ دیتی ہے جو کویتی معاشرے اور امن عامہ کے لیے اجنبی ہیں۔"

وارنر برادرز کی یہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں اب تک ایک ارب ڈالر کا کاروبار کرچکی ہے

 دوسری طرف لبنانی وزیر ثقافت محمد مرتضی کا کہنا ہے کہ  یہ فلم ہم جنس پرستی اور ٹرانس سیکسولیٹی کو فروغ دیتی ہے۔ والد کی سرپرستی کو مسترد کرنے کی وکالت کرتی ہے، ماں کے کردار کو مجروح اور تضحیک کرتی ہے اور شادی اور خاندان کی ضرورت پر سوال اٹھاتی ہے۔

فلم باربی پر ویت نام نے پہلے ہی پابندی لگا دی ہے حالانکہ اس نے یہ پابندی ایک فرضی نقشے کی وجہ سے لگائی ہے جس میں متنازع جنوبی بحیرہ چین کو چین کے علاقے کے طورپر دکھایا گیا ہے۔ جبکہ فلپائن نے بھی ایک دو پابندیوں کے ساتھ فلم دکھانے کی اجازت دی ہے ۔

پاکستان میں بھی فلم کو پہلے نمائش سے روکدیا گیا تھا تاہم فل بورڈ کے بعد فلم کو نمائش کی اجازت دیدی گئی تھی۔