لیہ:وین اورٹرک میں تصادم،7افرادجاں بحق،7زخمی

لیہ:وین اورٹرک میں تصادم،7افرادجاں بحق،7زخمی
کیپشن: Leh: Van and truck collision, 7 people dead, 7 injured

ایک نیوز:لیہ میں مسافروین اورٹرک میں تصادم کےنتیجےمیں7افرادجاں بحق اور7زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لیہ کےعلاقہ چوبارہ کےقریب وین کی ٹرک سےٹکر ہوگئی،تصادم کےباعث7افرادجاں بحق اور7زخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ مسافروین کاٹائی راڈٹوٹنےکےباعث پیش آیا،حادثہ میں جاں بحق ہونےوالوں کاتعلق ایک ہی خاندان سےہے،خاندان کےافرادعزیزکی قل خوانی میں شرکت کیلئےبھکرسےمیاں چنوں جارہےتھے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےحادثہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا۔