شہباز شریف عوام کو جلد پٹرولیم قیمتوں پر بڑا ریلیف دینگے، مریم نواز

شہباز شریف عوام کو جلد پٹرولیم قیمتوں پر بڑا ریلیف دینگے، مریم نواز
ایک نیوز نیوز:شیخوپورہ،پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف عوام کو آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات پر بہت بڑا ریلیف دینگے۔



شیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 میں اتنخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ میں یہاں کی عوام کودونوں ہاتھوں سے سلام کرتی ہوں، جتنی محبت مجھے اس گرمی کے باوجود مجھے شہر نے دی ہے میرا بس نہیں چل رہا میں عوام میں آ جاؤں۔ یہاں جذبے دیکھ کر لگتا ہے کہ 17 جولائی کو شیر واپس آ رہا ہے۔ عوام کا جم غفیر گراؤنڈ کے باہر موجود ہے۔ میاں خالد محمود کو مبارکباد دیتی ہوں ، اس حلقے سے آپ الیکشن جیت چکے ہیں۔ عمران خان شیخوپورہ یہاں سے چھوٹا سے جلسہ کر کے گیا، بتانا چاہتی ہوں یہ شہر مسلم لیگ ن کا ہے۔ عمران خان بتا نہیں سکتا گزشتہ چار سال میں کوئی کام نہیں کیا، یہ ہمارے نام بدل کر پکارتا ہے، یہ ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔




اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اڑھائی ماہ میں بہت کام کیے، لیکن عمران خان نے چار سال میں ایک کام نہیں کیا، مہنگائی ضرور ہے، اپنی کمپین شروع کرنے لگی تو لوگوں نے کہا عمران خان کی وجہ سے ہمیں مہنگائی کرنی پڑی، ائی ایم ایف کے معاہدے کے باعث ہمیں پٹرول سمیت مہنگائی بڑھی، ن لیگ کیلئے عوام کی شفقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پنجاب آج بھی شیر کے پاس کھڑا ہے، عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ مشکل جتنی بھی بڑی ہوں، نواز شریف، شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن بحرانوں سے نکالے گی۔عوام کی امید کبھی ٹوٹنے نہیں دینگے۔


مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب کی عوام کو سو مفت یونٹ کا تحفہ دیا، خیبرپختونخوا کی عوام کو مفت بجلی دینے کے بجائے یہ عدالت چلا گیا، عوام کو ریلیف مل رہا ہے اس کے خلاف یہ عدالت چلا گیا ہے، عمران خان پنجاب کی دشمنی بہت حد تک آگے نکل گیا ہے اور اس نے ظلم کروا کر ختم کروا دیا، عوام اسے معاف نہیں کرے گی، 17 جولائی تک نہ صحیح 17 جولائی کے بعد پنجاب کے عوام کی بجلی مفت کریں گے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، شہباز شریف عوام آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم قیمتوں پر بہت بڑا ریلیف دینگے۔فتنہ خان شہباز شریف آپ کے چودہ طبق روشن کرے گا۔ 75 سال بعد یہ پہلا وزیراعظم ہے جس کے اپنے لوگوں نے اسے مار مار کر عہدے سے فارغ کروایا ہے۔



ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ میاں خالد محمود کو ووٹ دینا، یہ شیر کا امیدوار ہے، اس نے پنجاب کا مینڈیٹ آپ کو واپس دلوایا اور اپنی سیٹ کی پرواہ نہیں کی۔ فتنہ خان کو پتہ ہے کہ اگلے سال تک ہماری حکومت رہی تو مہنگائی کم ہو جائے گی، معیشت ٹھیک ہو جائے گی، حالات ٹھیک ہو جائینگے، ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، مسلم لیگ ن کو اپنی عوام کو تکلیفوں سے نکلوائے گی۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن چند مہینوں میں عوام کو بحرانوں سے نکالے گی۔