ملک کے نامور ڈاکوؤں کوبٹھا دیا گیاہے،دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، چیئرمین تحریک انصاف

ملک کے نامور ڈاکوؤں کوبٹھا دیا گیاہے،دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، چیئرمین تحریک انصاف
ایک نیوز نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے میر جعفر اور میر صادق کو ساتھ ملا کر سازش کے ذریعے اس ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر بٹھا دیاہے۔

خوشاب میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک کرپٹ آدمی کو ہمارا سربراہ بنادیا گیا، قوم کبھی ان کو تسلیم نہیں کرے گی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے کیخلاف 15 ایف آئی آر کاٹ چکے، یہ جنگ عمران خان کی نہیں آپ سب کی ہے اسلئے آپ سب نے ان کو شکست دینے کی ذمہ داری لینی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جومرضی کرلو دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی الیکشن جیتےگی، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔ یہ لوگ ووٹ آپ سے لیتے ہیں اور ضمیر کا سودا کرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو گرا کر انہوں نے 22کروڑ عوام کی توہین کی ہے، ضمانت پر کوئی چپڑاسی کو بھی نوکری نہیں دیتا مگر ملک میں ایک کرپٹ آدمی کو ہمارا سربراہ بنادیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میری ٹیم پر دہشتگردی کے کیسز بنائے گئے ہیں، ایک ٹیلی فون جس کا کوئی نمبر نہیں آتا ہے وہاں سے دھمکیاں دے کر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آصف زرداری اور نواز شریف 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں مگر بڑے چوروں کو سزا نہیں ملتی بلکہ ملک کے اربوں روپے سے چوری کرنے والوں کو این آر او دیا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد جب فیصلہ آئے گا تو حمزہ شہباز کو جانا ہوگا، جومرضی کرلو دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی۔