بلیک میلنگ کے باعث پرویز الہی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنا پڑا،پرویزالہی کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات ہوئے، عمران خان

بلیک میلنگ کے باعث پرویز الہی کو وزیراعلیٰ نامزد کرنا پڑا،پرویزالہی کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات ہوئے، عمران خان
ایک نیوز نیوز:چیئرمین تحریک انصاف نے اعتراف کیا ہے کہ پرویز الہیٰ کو بلیک میلنگ کی وجہ سے وزیراعلیٰ نامزد کیا اور ان کی وجہ سے ہی پارٹی میں اختلافات ہوئے۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیک میل نہ ہونے کا دعوی کرنے والے عمران خان کو اس دعوے پر بھی یوٹرن لینا پڑا اور وہ حکومت بچانے کے لئے پرویزالہی کے ہاتھوں بلیک میل ہوگئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اپنے دور میں چھوٹی جماعتوں سے بلیک میل ہوتا رہا، اور بلیک میلنگ کے باعث پرویز الہی کو وزیراعلی نامزد کرنا پڑا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویزالہی کی وجہ سے پارٹی میں اختلافات ہوئے، اور پرویزالہی کے نام پر بہت سے رہنما ناراض ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زمان پارک لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں من پسند میڈیا کو بلا رکھا تھا۔