مریم نواز کے دوروں اوراجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری

مریم نواز کے دوروں اوراجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری
ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز 11 جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کریں گی، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 11 جولائی کو ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی، 12 جولائی کو جھنگ، 13 جولائی کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی،14 جولائی کو خوشاب اور راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کریں گی، 15 جولائی کو لاہور اور ملتان کا دورہ کریں گی اور اجتماعات سے خطاب کریں گی۔