وزن میں کمی کرنابلڈپریشرکوکنٹرول کرنےکیلئےمفیدقرار

وزن میں کمی کرنابلڈپریشرکوکنٹرول کرنےکیلئےمفیدقرار
کیپشن: Losing weight is helpful in controlling blood pressure

ویب ڈیسک:ایک نئی تحقیق میں یہ نتائج سامنےآئےہیں کہ وزن میں کمی کرنابلڈپریشرکوکنٹرول کرنےکیلئےمفیدقراردیاگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق مٹاپابظاہرخودایک بیماری ہےمگراس سےبےشماربیماریاں پھیلتی ہیں،جونہ صرف صحت کیلئےخطرناک ہیں بلکہ جان لیوابھی ہوتی ہیں۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن جرنل ہائپر ٹینشن میں شائع ہونے والی پہلی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ وزن یا مٹاپے کا شکار وہ افراد جنہوں نے نو ماہ تک ٹرزپاٹائڈ نامی دوا کا استعمال کیا تھا، ان کا بلڈ پریشر واضح طور پر کم ہوا تھا۔
جبکہ دوسری تحقیق میں دیکھا گیا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے بیریئٹرک سرجری کروائی تھی ان کے بلڈ پریشر میں پانچ سال بعد صرف ادویات پر انحصار کرنے والوں کے مقابلے میں واضح بہتری آئی تھی۔
ییل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرِ امراض قلب ڈاکٹر ہارلن کرُمہولز کے مطابق ان دو مطالعوں میں مختلف علاجوں اور ان کے نتائج کا جائزہ لیا گیا لیکن دونوں نے مجموعی طور پر اس خیال کے لیے مضبوط دلائل پیش کیے کہ مٹاپے کا مؤثر علاج دل کی مجموعی صحت کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مٹاپے اور بلند فشار خون، ذیا بیطس اور دیگر قلبی مسائل جیسی بیماریوں کے درمیان تعلق بہت پرانا ہے۔ لیکن یہ نیا دور ہے اور اب ہمارے پاس ایسے وسائل (انسداد مٹاپا ادویات اور سرجری) ہیں جو انتہائی مفید ہیں۔