عام انتخابات :کراچی یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

عام انتخابات :کراچی یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
کیپشن: عام انتخابات :کراچی یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

ویب ڈیسک :عام انتخابات کے پیش نظر کراچی یونیورسٹی کے 6 فروری کو ہونے والے امتحان ملتوی کر دیئے گئے  ۔

 تفصیلات کے مطابق 6 فروری 2024 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے ضمنی امتحانات بھی ملتوی  کر دیئے گئے ، سائنس پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ،آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے بھی ملتوی کردیئے  گئے  ، ملتوی شدہ پرچے پیر 12فروری کو منعقد کیے جائیں گے ۔

 دوسری جانب کراچی یونیورسٹی نے 6 فروری کو منعقد ہونے والے امتحان ملتوی کر دیئے ، بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن اور ایم ایڈ کے 06 فروری کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ،ناظم امتحانات کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات اب 14 فروری کو ہوں گے،امتحانی مراکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔