پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
کیپشن: PTI leader Mehmood-ul-Rashid's health in jail, transferred to hospital

 ویب ڈیسک  :پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی ،انہیں علا ج کیلئے   ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق رہنما  پی ٹی آئی میاں محمود الرشید پیٹ درد کی تکلیف کے باعث سروسز ہسپتال  آئے ۔ ڈاکٹرز نے بنیادی ٹیسٹ اور سی ٹی سکین  کیا ۔ سی ٹی سکین ابڈومینل  میں اپینڈکس نکل آیا۔ 

ذرائع  کے مطابق  میڈیکل بورڈ سرجیکل یونٹ 3 کے سربراہ پروفیسر یاسین رفیع کل صبح اپینڈکس کا آپریشن کریں گے ۔ میاں محمود الرشید کے دیگر بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ بھی شام یا صبح تک متوقع  ہے۔