سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو دل کی تکلیف ،دوسٹنٹ ڈالےگئے

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دل کی تکلیف میں مبتلا
کیپشن: Former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf is suffering from heart trouble

ایک نیوز:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دل کی تکلیف میں مبتلا، مقامی ہسپتال میں رہنماپیپلزپارٹی کو دو سٹنٹ ڈالے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق راجہ پرویز اشرف ہسپتال میں زیر علاج ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی عیادت کی۔

اسپیکرایازصادق  نےرہنماپیپلزپارٹی کے صاحبزادے خرم پرویز ملک اور تمام اہلخانہ کی حوصلہ افزائی کی۔اورراجہ پرویز اشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔