ٹوکیو ائیر پورٹ لینڈنگ کے وقت دو طیاروں میں ٹکر، آگ لگ گئی

JAL plane got fire
کیپشن: JAL plane got fire
سورس: google

 ویب ڈیسک : جاپان ائیر لائن کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت کوسٹ گارڈز کے طیارے سے ٹکر، 367 مسافر سوار تھے ۔ ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی ۔5افراد ہلاک ہوگئے ۔

 رپورٹ کے مطابق ٹوکیو ائیر پورٹ پر جاپان ائر لائن کا مسافر طیارہ کھڑے کوسٹ گارڈز کے طیارے ٹکرا گیا جس کے بعد بڑا  دھماکا سنا گیا اور جاپان ائیر لائن کے طیارے کو آگ لگ گئی ۔ 

 کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ معجزانہ طور پر جاپان ائیر لائن کے طیارے کے   تمام مسافروں کو بخیریت اتار لیا گیا، کوسٹ گارڈز کا طیارہ آتشزدگی کے بعد تباہ ہوگیا    رپورٹ کےمطابق دوسرے طیارے میں سوار 5 کوسٹ گارڈز ہلاک ہوگئے ۔  جبکہ کیپٹن شدیدزخمی ہوگیا جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زخمی مسافروں کو اسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا یا ائیر ٹریفک کنٹرول اس کا ذمہ دار ہے ؟