ترکیہ ، حزب اختلاف کے امیدواروں کی 15 شہروں میں فتح

ترکیہ ، حزب اختلاف کے امیدواروں کی 15 شہروں میں فتح
کیپشن: Turkey, opposition candidates win in 15 cities

ایک نیوز: ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر اردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے،15 شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزبِ اختلاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔
استنبول کے میئر امام اوغلو کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی جبکہ انقرہ میں موجودہ اپوزیشن میئر منصور یاواش کی جیت کا جشن منانے کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

صدر اردوان اور ان کی جماعت کو دو دہائیوں سے زیادہ کے اقتدار میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے  70 سال بعد تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
بلدیاتی انتخاب میں خراب کارکردگی اور حزب اختلاف کی کامیابی پر اپنے بیان میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ 31 مارچ ہمارے لیےاختتام نہیں ٹرننگ پوائنٹ ہے، مئی کے الیکشن میں جیت کے9 ماہ بعدہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ ترک عوام نےووٹ کےذریعےسیاست دانوں کواپنا پیغام پہنچادیا ہے، نتائج کا پارٹی میں جائزہ لیں گے اور اپنااحتساب کریں گے۔