ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی،بابراعظم

 ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی،بابراعظم
کیپشن:  ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی،بابراعظم

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے نامزد کپتان بابراعظم کاکہنا ہے کہ بحیثیت کپتان میں نے ہمیشہ شاہین کے مشوروں کی قدر کی ہے اور میں آئندہ بھی ان سے مشورہ کرتا رہوں گا۔
  بابراعظم کاکپتان نامزد ہونے پرردعمل میں کہنا ہے کہ حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاہین کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات ہے۔ وہ ابھی جوان ہیں اور ایک کھلاڑی اور لیڈر کے طور پر ہر روز بہتر ہو رہے ہیں۔ ہمیں کھیل کے بارے میں شاہین کی اسٹریٹجک سمجھ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ہمارا مشترکہ مقصد اس ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کی بطور کپتان ان کے کنٹری بیوشن پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر ہے کہ بابر اور شاہین دونوں ملکر پاکستانی ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔