بشام واقعہ ،جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں آج روانہ کی جائیگی

بشام واقعہ ،جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں آج روانہ کی جائیگی
کیپشن: بشام واقعہ ،جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں آج روانہ کی جائیگی

 ایک نیوز:بشام خودکش حملے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں آج چین روانہ کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نور خان ایئر بیس سے میتوں کو روانہ کرینگے ۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین میتوں کے ساتھ چین جائیں گے ۔ چین کے سفیر اور اعلی عسکری و سول حکام بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق میتوں کی چین روانگی کے موقع پر نور خان ایئر بیس پر تعزیتی تقریب بھی ہوگی ۔پانچوں چینی باشندوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے بیجنگ لے جایا جائے گا۔