لاہور،رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ،2افراد جاں بحق،ملزم کی خودکشی

لاہور،رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ،2افراد جاں بحق،ملزم کی خودکشی
کیپشن: لاہور،رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ،2افراد جاں بحق،ملزم کی خودکشی

ایک نیوز : لاہور کے علاقے سمن آباد رسول پارک میں رشتہ کے تنازعہ ملزم نے فائرنگ کرکے 2افراد کوقتل کرکے خودکشی کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ندیم  مسیح کی سمن آباد گول چکر رسول پارک کے رہائشی سرفراز  کی بہن مقتولہ نادیہ سے 1 سال قبل منگنی ہوئی تھی۔ مقتولہ نادیہ کے بھائی سرفراز نے رشتہ سے انکار کردیاتھا ۔رشتے سے انکار پر  دلبرداشتہ ملزم ندیم  ایسٹرپر مقتولین کے گھر آیا اورفائرنگ شروع کردی۔فائرنگ سے سرفراز موقع پر جاں بحق ،خاتون نادیہ بی بی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔فائرنگ واقعہ کے بعد ملزم ندیم نے بھی خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  فائرنگ کے واقعہ میں گھر میں موجود عرفان اور رضیہ زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ،پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ٹیمیں  موقع پرپہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ مزید قانون کارروائی درخواست ملنے پرعمل میں لائے جائےگی  ۔