آٹے کی قیمت میں بڑی کمی متوقع

آٹے کی قیمت میں بڑی کمی متوقع
کیپشن: آٹے کی قیمت میں بڑی کمی متوقع

 ایک نیوز:مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے  بڑی خبر ، آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئر مین عاصم رضا  کاکہنا ہے کہ  ملک میں گندم کے ذخائر میں غیر معمولی طور پر اضافہ  ہو    گیا جس  سے کچھ  دن  تک  آٹا کی قیمت کم ہوجائے گی۔20کلو آٹا کا تھیلا2800سے کم ہو کر 2200تک فروخت ہوگا۔عوام کو 20کلو آٹا کے تھیلا600روپے سستا ملے گا ۔

 عاصم رضاکاکہنا ہے کہ ملک میں گندم غیر ضروری طور پر درآمد کی گئی ۔فروری کے اختتام تک20لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی۔گندم کی زیادہ درآمد ہونے سے آٹا کی قیمت کم ہوگی۔  گندم کی درآمد سے  ملک میں گندم کے ذخائر میں غیر معمولی طور پر اضافہ سے آٹا کے نرخ بتدریج کم ہوں گے۔