پیپر مافیاز کی دھمکیاں ،میٹرک میں نقل : وزیر تعلیم کے بڑے انکشافات

پیپر مافیاز کی دھمکیاں ،میٹرک میں نقل : وزیر تعلیم کے بڑے انکشافات
کیپشن: پیپر مافیاز کی دھمکیاں ،میٹرک میں نقل : وزیر تعلیم کے بڑے انکشافات

ایک نیوز :میٹرک امتحانات میں نقل اور پیپر مافیاز کی دھمکیوں کے حوالے سے  وزیر تعلیم پنجاب نے بڑے انکشافات کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے انکشاف کیا کہ  مجھے پیپر مافیا کی جانب سے دھمکیاں اور بڑی بڑی آفرز دی گئیں۔  پنجاب کو سندھ اور کراچی نہیں بننے دوں گا، مافیا کا پیچھا جاری رکھوں گا۔  ابھی تک 30 افراد گرفتار کروا چکا، جلد بڑے بڑے لوگ بے نقاب ہوں گے۔  گرفتار افراد کے ذریعے مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔  وزیر تعلیم نے مزید انکشاف کیا کہ پرائیویٹ سکول مافیا نے اپنے بچوں کو نمبرز دلوانے کیلئے سنٹرز خریدے ہیں۔  امتحانی سنٹرز 80 ہزار روپے میں بیچے گئے ہیں۔  پورے پورے سنٹرز کا سودا ہونے کے شواہد ملے ہیں۔  پرچے کا ریٹ 4 ہزار سے 7 ہزار کے درمیان ہے۔  انویجیلیٹرز نے سوشل میڈیا پر فی پرچہ فیس کے پیغامات ڈال رکھے تھے۔  شفافیت برقرار رکھنے میں ناکامی پر چیئرمین بورڈ کی معطلی ابھی آغاز ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بھی بوٹی مافیا کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔  کنٹرولر امتحانات نے انویجیلیٹرز پورے کرنے کیلئے پرائیویٹ لوگ رکھنے کی اجازت دی۔  پرچوں کی خرید و فروخت میں بڑا اور منظم گروہ ملوث ہے۔  ماضی میں اس گروہ پر کسی نے ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔  یہ مافیا کسی سے پکڑا نہیں جا رہا تھا، مریم نواز نے اس کے خلاف سٹینڈ لیا ہے۔