مریم نواز شیخوپورہ مریم آباد چرچ آنے والی پہلی وزیر اعلیٰ  بن گئیں

 مریم نواز شیخوپورہ مریم آباد چرچ آنے والی پہلی وزیر اعلیٰ  بن گئیں
کیپشن:  مریم نواز شیخوپورہ مریم آباد چرچ آنے والی پہلی وزیر اعلیٰ  بن گئیں

ایک نیوز:وزیر  اعلیٰ مریم نواز شیخوپورہ مریم آباد چرچ آنے والی پہلی وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئیں۔

وزیراعلیٰ   مریم نواز ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوئیں اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسٹر گرانٹ کا اجرا کیا۔مسیحی برادری کی بستی کے گھروں میں خود جاکر مسیحی گھرانوں کو ایسٹر گرانٹ کے چیک پیش کئے۔ ایسٹرپر مریم نواز  نے مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔

مریم آباد پہنچنے پر مسیحی خاندان نے مریم نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا۔ مریم نواز شریف نے مسیحی خواتین کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ خواتین سے گھل مل گئیں خواتین نے   مریم نواز کو بہت سی دعائیں دیں اور آمد پر شکریہ ادا کیا۔
   مریم نواز نے مسیحی رہنماؤں کے ساتھ مل کرایسٹر کا کیک بھی کاٹا۔ قومی زیارت مقدسہ مریم چرچ، مریم آباد بھی گئیں۔

 مریم آباد چرچ کے فادر طارق جارج نے بائبل پڑھ کر سنائی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز اور دیگر مہمان قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوگئے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ   ایسٹر پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں ۔میرا خواب ایسا پاکستان ہے جہاں اکثریت اور اقلیت مل جل کر رہیں۔ اقلیت کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو آہنی ہاتھ سے روکیں گے ۔