سندھ میں ڈکیتی کے بڑھتے واقعات :سندھ پولیس کا بڑا اقدام 

سندھ میں ڈکیتی کے بڑھتے واقعات :سندھ پولیس کا بڑا اقدام 
کیپشن: سندھ میں ڈکیتی کے بڑھتے واقعات :سندھ پولیس کا بڑا اقدام 

ایک نیوز:اہم ترین مقدمات کا ٹاسک کراچی کے 67 بہترین افسران کو دے دیا گیا۔

آئی جی سندھ کے مطابق کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیس کے ملزمان کو اب ایس آئی یو گرفتار کرے گی،ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ عدیل چانڈیو کواہم ٹاسک سونپا گیا،ٹیم کے 60 افسران کا تعلق ڈسٹرکٹس 7 کے ایس آئی یو سے ہوگا، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا کیس خودبخود ایس آئی یو منتقل ہوجائے گا، سات بہترین نامزد افسران اس کیس پر کام کرکے ملزمان کوگرفتار کریں گے۔

 غلام نبی میمن کےمطابق  60 افسران ان تمام کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف کام کریں گے، فی تفتیشی افسر 10 سے 12 کیسز پر کام کرے گا، غلام نبی کے مطابق کیس بنانے کے لیے بھی ماہر ماتحت افسران مہیا کر رہے ہیں، جب کیس کسی ایک افسر کے پاس ہوگا تو بازپرس ہوسکے گی۔