10سالہ بچی سالگرہ کاکیک کھانےسےچل بسی

10سالہ بچی سالگرہ کاکیک کھانےسےچل بسی
کیپشن: A 10-year-old girl died after eating a birthday cake

ویب ڈیسک:بھارتی پنجاب میں 10سالہ بچی کی سالگرہ کیلئے آن لائن کیک منگوایاگیاکیک کھاکرچل بسی۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق پنجاب کےشہرپٹیالہ کی رہائشی بچی کےوالدین نےالزام لگایاہےبچی کی موت اس وقت ہوئی جب اس نےکیک کھایا۔
رپورٹ کےمطابق مانوی نامی بچی اوراس کی بہن کی طبیعت اس وقت بگڑگئی جب انہوں نےسالگرہ منائی اورکیک کھایاجوکہ آن لائن منگوایاگیاتھا۔

بچی کےدادانےبتایاکےسالگرہ کی رات مانوی اوراس کی بہن کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پران کوہسپتال لےجایاگیا۔
ڈاکٹروں نےمانوی کےانتقال کی تصدیق کردی، گھر والوں نے بتایا کہ اس کی چھوٹی بہن ممکنہ طور پر اس لیے بچ گئی کیونکہ اس نے قے کر دی تھی۔
مانوی کے گھر والوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اہلخانہ نے محکمہ صحت سے کیک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب جہاں سے کیک ڈیلیور کیا گیا تھا انہوں نے انکار کر دیا ہے کہ کیک ان کی بیکری کا ہے۔