جرمنی،امریکاکےبعدیواین بھی اروندکیجریوال کیلئےمیدان میں آگیا

جرمنی،امریکاکےبعدیواین بھی اروندکیجریوال کیلئےمیدان میں آگیا
کیپشن: After Germany, America, Van also entered the field for Arvind Kejriwal

ایک نیوز:جرمنی اورامریکاکےبعدیواین بھی اروندکیجریوال کیلئےمیدان میں آگیا۔
تفصیلات کےمطابق جرمنی اورامریکاکےبعدیواین نے بھی اروندکیجریوال کیلئےمنصفانہ،شفاف اوربروقت کارروائی کامطالبہ کردیا۔
  انتخابات میں شکست کے خوف سے مودی سرکار نے بھارت کے اندر خوف و ہراس کی فضا قائم کر رکھی ہے ،مودی سرکار کی جانب سے کرپشن کو منظر عام پر لانے والوں کی آواز کو دبایا جاتا ہے ،مودی سرکار کا انتخابات سے قبل اپنے مخالفین پر ایک اور وار مودی سرکار اپنے خلاف کرپشن کو منظر عام پر لانے والوں کی آوازوں کو خاموش کروا دیتی ہے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کی دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا، انتخابات سے قبل اروند کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری پر امریکہ اور جرمنی کے بعد اب یو این نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا۔
 اروند کیجریوال کی گرفتاری پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل کریں،ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت میں سب کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، سیاسی شخصیات کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ہر کوئی آزاد اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈالنے کے قابل ہو۔
 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کاکہناہےکہ اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والوں میں سے ایک بی جے پی میں شامل ہو گیا ہے۔