سانحہ 9مئی پرتشددواقعات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی

سانحہ 9مئی پرتشددواقعات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی
کیپشن: سانحہ 9مئی پرتشددواقعات میں ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی

ایک نیوز:لاہور کی انسدادِ دہشت گردی نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں  بعدازگرفتاری  درخواست ضمانت پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے تفتیش مکمل کرلی ہے مزید کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔

ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرے ۔عدالت نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں سماعت 2 اکتوبر جبکہ کینٹینر جلانے کے مقدمے میں کارروائی 5 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر  وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف  تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ 1271/23  درج ہے۔