تھامس ویسٹ کی ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید 

تھامس ویسٹ کی ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید 

ایک نیوز: تھامس ویسٹ کی جانب سے ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید  کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھامس ویسٹ خصوصی نمائندہ برائے افغانستان اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیورو آف ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرز ہیں۔امن مشنز کے لئے عالمی سطح پر تھامس ویسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ٹی ٹی پی کی پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی ہے۔ تھامس ویسٹ نے سٹمسن سنٹر میں ہونے والے سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کی کاروائیوں پر پاکستانی موقف کی تائید کی۔

  تھامس ویسٹ نے کہا کہ ٹی ٹی پی خطے کے امن کے لیے شدید ترین خطرہ ہے۔پاکستان میں ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کو استعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔جو بھی اس خطے کو جانتا ہے وہ اس بات سے واقف ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان سے نکالے جانے پر افغان طالبان کی حامی بن کر جنگ لڑتی رہی۔افغان طالبان اور ٹی ٹی پی آپریشنل اور مالی معاونت میں ایک پیج پر ہیں۔افغان طالبان ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں،پاکستان خطے میں امن کے لیے ہمیشہ مددگار رہا ہے۔

تھامس ویسٹ نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ تھامس ویسٹ نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی اور افغان مہاجرین کے معاملے پر انتہائی مددگار رہا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-30/news-1696055568-8009.mp4