مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
کیپشن: مریم اورنگزیب ،جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

ایک نیوز: لاہور کی انسداددہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب  اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انتشار انگیز گفتگو کرنے کےمقدمےمیں کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔سہیل خان ایم ڈی پی ٹی وی اور راشد بیگ پروڈیوسر پی ٹی وی کی جانب سے وکیل ذیشان غنی پیش مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی جانب سے وکیل پیش نہ ہوئے۔عدالت نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کو دوبارہ طلب کر لیا۔

عدالت نے پولیس کی ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔