کراچی:پیشی پرجاتےکارسواروں پرفائرنگ،2جاں بحق،2زخمی

کراچی:پیشی پرجاتےکارسواروں پرفائرنگ،2جاں بحق،2زخمی
کیپشن: Karachi: Firing on car riders going to Peshi, 2 killed, 2 injured

ایک نیوز:کراچی میں گرومندر چورنگی کے قریب مبینہ ذاتی دشمنی پر فائرنگ، کار سوار دو بھائی جاں بحق،دو زخمی، ایک بھائی بال بال بچ گیا۔مقتولین پیشی پر عدالت جارہے تھے، ملزمان نے فائرنگ کردی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں گرومندر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔کار سوار دو بھائی جاں بحق ہو گئےدو زخمی جبکہ ایک بال بال بچ گیاپولیس نے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے گھات لگاکر کالے رنگ کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے پانچ افراد میں سے دو موقع پر جاں بحق، دو شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو رضاکار کے مطابق چار موٹرسائیکلوں پر 8 ملزمان سوار تھے جنہوں نے اندھادھند فائرنگ کی۔
ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر کا کہنا ہے مقتولین کی شناخت واجد اور شان کے نام سے ہوئی ،مقتولین اور زخمی لسبیلہ کے رہائشی تھے،پیشی پر عدالت جارہے تھے،کار میں 5 بھائی سوار تھے، فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق ،2 زخمی ہوئے،جبکہ ایک مکمل محفوظ رہا۔
 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں،قریبی مقامات پر لگی سی سی ٹی وی بھی دیکھی جائےگی ۔