کےپی میں سینیٹ الیکشن ملتوی ،معاملہ ایک بارپھرعدالت میں پہنچ گیا

کےپی میں سینیٹ الیکشن ملتوی ،معاملہ ایک بارپھرعدالت میں پہنچ گیا
کیپشن: Senate election postponed in KP, the matter has once again reached the court

ایک نیوز:خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنےکےخلاف معاملہ ایک بارپھرعدالت میں پہنچ گیا۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف اعظم سواتی کی درخواست پر پشاورہائیکورٹ میں دوبارہ سماعت ہوئی۔

 وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نےکہاکہ ڈی جی لاء سے بات ہوئی ہے، سینٹ الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اجلاس میں جو فیصلہ ہوگا اس سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔
عدالت نےکہاکہ آئندہ سماعت پر کلیئر رپورٹ جمع کرائےکہ الیکشن کب کروائے گے۔
  عدالت نے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی    ۔