ڈالرکی قیمت میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوگیا،اسٹیٹ بینک
کیپشن: Dollar has become more expensive by 10 paise in Interbank, State Bank

ایک نیوز:روپےکی قدرمیں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا ۔   

کاروبار کے اختتام پر  اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا  ،ہنڈرڈانڈیکس 41 پوائنٹس کے اضافے سے 74 ہزار 878 پوائنٹس پر بند ہوا ، دن بھر مجموعی طور پر 413 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 161 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 196 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ 

مارکیٹ میں 36 کروڑ 87 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ،   سٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 74 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے  ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 75,300 جبکہ کم ترین سطح 74،585 پوائنٹس رہی۔