خاورمانیکاکوتھپڑمارنےپر25ملزمان کےخلاف مقدمہ درج

خاورمانیکاکوتھپڑمارنےپر25ملزمان کےمقدمہ درج
کیپشن: A case has been filed against 25 accused for killing Khawar Manika

ایک نیوز : خاور مانیکا کو تھپڑ مارنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء سمیت 25ملزمان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق درج مقدمے میں پی ٹی آئی وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان نامزد 12 پولیس اہلکار موقع کے گواہ بن گئے، مقدمہ تھانہ رمنہ میں درج کیا گیا ۔

ایف آئی آرکےمتن کےمطابق مقدمات کی سماعت شروع ہوتے ہی عدالت کے باہر وکلاء اور پرائیویٹ افراد جمع ہونا شروع ہوئے،مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ فتح اللہ برکی کر رہے تھے، سماعت ختم ہونے پر میں جیسے ہی باہر آیا ۔
ایف آئی آرکےمتن کےمطابق ایڈوکیٹ فتح اللہ برکی نے للکارا کہ اس نے آج ہمارے قائد بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دی ہے،ایڈوکیٹ برکی نے للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجھوتا نے مکوں سے حملہ کیا۔