اسلام آباد:وزیراعظم سے گورنر کے پی کے  فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 

اسلام آباد:وزیراعظم سے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
کیپشن: Islamabad: Governor KP Faisal Karim Kundi met with the Prime Minister

ایک نیوز: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے ملاقات  کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال   پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے کے مسائل اور انکے پائیدار حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی  ۔فیصل کریم کنڈی نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے