سیالکوٹ،باراتیوں اور پیسے لوٹنے والوں میں جھگڑا،متعدد زخمی  

سیالکوٹ،باراتیوں اور پیسے لوٹنے والوں میں جھگڑا،متعدد زخمی  
کیپشن: Sialkot, dispute between Baratis and money looters, many injured

ایک نیوز:ڈسکہ کے نواحی گاؤں سرنواکی میں باراتیوں اور پیسے لوٹنے والوں کے درمیان جھگڑے کے باعث متعدد باراتی زخمی ہوگئے۔  

تفصیلات کے مطابق مبارک بٹ کی بیٹی کی گوجرانولہ سے سیالکوٹ کے مقامی میرج ہال میں بارات آئی تھی۔  پیسے لوٹنے والوں نے بارات کے ساتھ آئیں خواتین سے بدتمیزی کی۔ جس کے باعث باراتیوں نے ہال کے چوکیدار سے ڈنڈے لیکر پیسے لوٹنے والوں کیساتھ مار پیٹ کی۔ 

پیسے لوٹنے والوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میرج ہال اور باراتیوں پر حملہ  کیا۔  جس کے باعث  دونوں کے  درمیان ڈنڈوں سوٹوں اور برتنوں کے ساتھ کئی گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔ اس دوران متعدد باراتی اور پیسے لوٹنے والے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد جھگڑا ختم ہوا۔ پیسے لوٹنے والے موقع سے فرار ہو گئے ۔ مبارک بٹ نے تھانہ ستراہ پولیس کو مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دے دی۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔