ٹیکس اصلاحات کیلئے لاہور چیمبر کا وزیرخزانہ کو خط،تجاویز پیش کیں

ٹیکس اصلاحات کیلئے لاہور چیمبر کا وزیرخزانہ کو خط،تجاویز پیش کیں
کیپشن: ٹیکس اصلاحات کیلئے لاہور چیمبر کا وزیرخزانہ کو خط،تجاویز پیش کیں

ایک نیوز:ٹیکس اصلاحات کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے وزیرخزانہ حمد اورنگزیب کو خط ،تجاویزپیش کیں،تجاویز کو ڈرافٹ سکیم کے نفاذ سے قبل اس کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے نام ایک خط میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور  کاکہنا تھاکہ لاہور چیمبر دکانداروں کو رجسٹر کرنے اور دستاویزی معیشت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔  تاجر دوست سکیم کے ڈرافٹ میں تمام تاجروں اور دکانداروں کے لیے ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ لاہور  ٹیکس فائلنگ کے لیے زیادہ تر دکانداروں کا انحصار وکلا پر ہے۔ ماہانہ فائلنگ سے ان پر انتظامی بوجھ پڑے گا ۔

کاشف انور کاکہنا تھا کہ  قانونی فیسوں اور جرمانے کی وجہ سے کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔  لاہور  اس اسکیم میں تاجروںکی سالانہ رینٹل ویلیو کی بنیاد پر ٹیکس کا حساب لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جو کاروباری املاک کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو کے 10% کے مساوی ہوگی۔کاروباری شعبہ پر غیر حقیقی آمدن پر ٹیکس لگنے کا اندیشہ ہے۔ ہر ریٹیلر کے پاس بجلی کا کمرشل میٹر ہوتا ہے ۔