ملکی معیشت کےزرمبادلہ ذخائرمیں کمی

ملکی معیشت کےزرمبادلہ ذخائرمیں کمی
کیپشن: Reduction in foreign exchange reserves of the country's economy

ایک نیوز:اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ ذخائرمیں6 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک نےزرمبادلہ کےذخائرکی ہفتہ واررپورٹ جاری کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ  اعداوشمارکےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران6 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،23 فروری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 7 ارب 94 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ  اعداوشمارکےمطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 39 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر13 ارب3 کروڑ85 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔