پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا کیس:الیکشن کمیشن سے جواب طلب

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا کیس:الیکشن کمیشن سے جواب طلب
کیپشن: پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا کیس:الیکشن کمیشن سے جواب طلب

ایک نیوز :پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس پر پشاور ہائیکور ٹ نے الیکشن کمیشن سے 7روز میں جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پشاورہائیکورٹ میں  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے لیے کیس جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر نے سنا، عدالت نے الیکشن کمیشن سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسارکیا کہ درخواست گزار کون ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ  ایک پرائیوٹ پرسن ہے پبلک انٹرسٹ کا کیس ہے، جسٹس اشتیاق نے کہا کہ یہ درخواست تو متاثرہ پارٹی کی طرف سے ہونا چاہیے تھا، عدالت اگر کوئی فیصلہ کریں اور کل کو متعلقہ پارٹی آکر اعتراض کریں تو پھر کیا ہوگا،جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ  سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن میں لسٹ جمع کرائی ہے  لیکن ابھی تک مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں، ہماری استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا جائے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔